تازہ تر ین
Pakistan-India-flag

سندھ طاس معاہدہ ….پاکستان کو بڑی کامیا بی مل گئی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر ہونے والے دو روزہ مذاکرات ختم ہوگئے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ مذاکرات کے دوران بھارت نے میار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر اپنا ڈیزائن واپس لے لیا جبکہ بھارت پاکستان کے انڈس واٹر کمیشن کو ڈیمز کا دورہ کرانے پر بھی رضا مند ہوگیا۔سندھ طاس معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمیشنز کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کمیشن کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے جانے والے اعتراض کے باعث بھارت نے میار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر اپنا ڈیزائن واپس لے لیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈس واٹر کمیشن اجلاس کے دوران بھارتی منصوبوں لوئر کلنائی اور پکل ڈل پر پاکستان کے اعتراضات پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاکستان کے اعتراضات پر بھارت نے دونوں منصوبوں پر پاکستان کے تحفظات پر دوبارہ غور اور اگلے اجلاس میں انہیں دور کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔پاکستانی کمیشن نے بھارت سے بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی کے بہاو¿کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ بھارت پاکستان کے اس مطالبے پرغور کرنے کیلئے بھی تیار ہوگیا۔ بھارت پاکستان کے انڈس کمیشن کو ڈیموں کا معائنہ کرانے پر بھی رضا مند ہوگیا ، اور امید ہے کہ رواں برس اگست سے پہلے اس دورے کے انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv