تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل, ایف آئی اے نے بیانات ریکارڈ کرلئے الزامات بارے اہم انکشاف

لاہور(صباح نیوز)اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور شاہزیب حسن بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروادیئے دونوں کرکٹرز نے فکسنگ الزامات ماننے سے انکار کردیا،کرکٹرز پر فوجداری مقدمات درج کرنے اور جیل بھیجے جانے کا مکان ہے۔ مشکوک افراد سے مبینہ رابطوں پر پی سی بی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹر کامران یونس کے خلاف ایکشن کا امکان ہے۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں نامزد کرکٹر شاہ زیب حسن اور شرجیل خان اپنے وکلا کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچے جہاں دونوں سے بکی سے رابطے اور فکسنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ، شاہ زیب اور شرجیل نے اسپاٹ فکسنگ الزامات ماننے سے انکار کر دیا ، وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے بیانات ریکارڈ کروا دیا۔ایف آئی اے اے کا سائبر کرائمز ونگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیںجن میں ناصر جمشید، شرجیل خان ، محمد عرفان ،خالد لطیف اور شاہ زیب حسن شامل ہیں ۔خالد لطیف او رمحمد عرفان کے بعد شاہ زیب حسن اورشرجیل خان نے بھی اپنے بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں ۔۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خالد لطیف اورمحمد عرفان نے بھی پیش اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے جب کہ ایف آئی اے نے ناصرجمشید کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے۔ کھلاڑی مجرم ہیں یا بے گناہ ، یہ جاننے کے لئے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کھلاڑیوں کی موبائل فونز ایپلی کیشنز کا جائزہ لے رہی ہے ، الزام ثابت ہونے پر ملک کا نام بدنام کرنے والے کرکٹرز پر فوجداری مقدمات درج کرنے اور انہیں جیل بھیجے جانے کا بھی امکان ہے۔ ملوث محمد عرفان نے پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی چارج شیٹ کو تسلیم کر لیاہے ۔ محمد عرفان نے چارج شیٹ کے بعد ٹربیونل نہ جا نے کا فیصلہ بھی کر لیاہے ۔ محمد عرفان آج پی سی بی بورڈ کے اہم ممبران سے ملاقات کے لیے گئے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)2017 میں اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طورپر ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سماعت کے لیے تشکیل کردہ ٹریبونل نے کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور 24 مارچ سے ابتدائی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔سابق جسٹس اصغر حیدرکی سربراہی میںتین رکنی ٹریبونل قائم کیا گیا ہے،سابق پی سی بی چیئرمین توقیر ضیا اور سابق منیجر وسیم باری ٹریبونل کا حصہ ہوںگے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تین رکنی ٹریبونلنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 24 مارچ کو صبح 11 بجے سے ابتدائی سماعت کا آغاز کرے گا۔ٹریبونل نے پی سی بی، شرجیل خان اور خالد لطیف کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv