تازہ تر ین
Islamabad High Court

حج کرپشن کیس, عدالت نے 6سال بعد بڑا فیصلہ سُنادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں ماتحت عدلیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت دیگر ملزمان کو باعزت بری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس محسن اختر کیانی نے حج کرپشن کیس میں حامد سعید سعید کاظمی کی ماتحت عدالت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل کی روشنی میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حامد سعید کاظمی، راو¿ شکیل اور آفتاب الاسلام کو باعز ت بری کردیا۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی، اس وقت کے سابق جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب السلام اور سابق ڈائریکٹر جنرل حج راو¿ شکیل سمیت دیگر ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 کے حج انتظامات کے دوران جدہ ، مکہ اور مدینہ میں پاکستانی عازمین حج کے لئے عمارتیں کرائے پر لینے کے عمل میں بڑے پیمانے پر مالی بے قاعدگیاں کیں اور اس ضمن میں حجاج کرام سے کروڑوں روپے زائد وصول کئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv