تازہ تر ین

خادم پنجاب کا بڑا اعلان, ماہانہ وظیفہ میں 5گناہ اضافہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 16اضلاع سے ”خادم پنجاب زےور تعلےم پروگرام“آغاز کر دےا گےا ہے جس کے تحت ہر سال 6ارب روپے کے وظائف طالبات مےں تقسےم کےے جائےں گے اور اس پروگرام سے چھٹی سے دسوےں جماعت کی 4لاکھ60ہزار سے زائد طالبات مستفےد ہوں گی۔ پروگرام کی سوفےصد شفافےت ےقےنی بنانے کےلئے طالبات کو وظائف کی ادائےگی خدمت کارڈ کے ذرےعے کی جارہی ہے اورےہ وظائف طالبات کی تعلےم کو ےقےنی بنانے کےلئے 80فےصد سکول حاضری سے مشروط ہے۔ خدمت کارڈ کے ذرےعے طالبات کو ماہانہ 1000روپے فی کس کے حساب سے وظائف دےئے جارہے ہےں اس طرح طالبات کےلئے ماہانہ وظےفہ کی شرح مےں پانچ گنااضافہ کےا گےا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کی 90فےصد آبادی کی تعلےم اورعلاج کے حوالے سے طعنہ زنی جاری رہی تو ملک مےں اےسا انقلاب آئے گاجس سے ہر چےز خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گی اور کچھ نہےں بچے گا۔قوم کی بےٹےوں کو وظائف دےنے پر تنقےد کرنے والوں کی سوچ پر لعنت ہےں ےہ پاکستان اس لئے نہےں بنا تھا کہ ےہاں پر وسائل کی غےر منصفانہ تقسےم ہوں ،اشرافےہ عام آدمی کے زخموں پر نمک پاشی نہ کرے اور ان کی دل آزاری نہ کرے۔اگر اشرافےہ نے روےہ نہ بدلا تو پسا ہوا طبقہ اس اشرافےہ سے وسائل چھےن لے گا کےونکہ پاکستان اشرافےہ کا نہےں بلکہ ےہ ملک عام پاکستانےوں کا ہے۔ وطن عزےز سےاستدان،گورنر ،وزےراعلیٰ ،جج،جرنےل ےا کسی اور بااثر طبقے کے بچوں اور بچےوں کے لئے نہےںبنا تھا بلکہ ےہ عام آدمی کے لئے بنا تھا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج اےوان اقبال مےں ”خادم پنجاب زےور تعلےم پروگرام“ کے تحت طالبات مےں خدمت کارڈ کی تقسےم کے حوالے سے منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ آج پاکستان کی تارےخ کا اےک عظےم دن ہے کہ قوم کی عظےم بےٹےوں کو اپنی تعلےم کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلئے اےک شاندار پروگرام کا اجراءکےاگےا ہے۔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظےم قےادت مےں لازوال قربانےوں کے بعداس لئے حاصل کےاگےا تھا کہ ےہاں انصاف کا بول بالا ہوگا اور سب کو ترقی کرنے کےلئے ےکساں مواقع ملےں گے لےکن آج اشرافےہ کو تو تمام سہولتےں مےسر ہےں جبکہ غرےب افراد تعلےم اور صحت جےسی بنےادی سہولتوں کےلئے بھی ترس رہے ہےں۔ اشرافےہ کو عام آدمی کی فلاح وبہبود کےلئے جاری انقلابی پروگرام کی مخالفت بند کردینی چاہےے۔ قائداعظم کے پاکستان مےں اشرافےہ کے ظلم و زےادتی کے نظام کو بند کرنا ہوگا ورنہ انقلاب کا راستہ کوئی نہےں روک سکے گا۔ اشرافےہ کو اندازہ نہےں کہ عام آدمی کی بچےاں کس مشکل مےں تعلےم اورعلاج معالجے کی سہولتےں حاصل کرتی ہےں اور کس طرح زندگی کے بے رحم تھپےڑوں کا مقابلہ کرتی ہےں۔ پسماندہ علاقوں مےں بچےوں کی تعلےم کےلئے وظائف کی فراہمی کا پروگرام شروع کےا گےا ہے تو اشرافےہ کو اس پر بھی تکلےف ہورہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان عظےم ملک بنے گا اوربےن الاقوامی برادری مےں باوقار مقام ضرور حاصل کرے گااوراندھےروں سے نکل کر اجالوں مےں آئے گا،ظلم و زےادتی کا نظام زےادہ دےر تک چل نہےں سکتااورانشاءاللہ ےہ کلچر بدلے گا۔ مےرا ےقےن ہے کہ ےہ فرسودہ نظام زےادہ دےر نہےں چلے گا ،پاکستان مےں اجالے آئےں گے، اندھےرے دور ہوںگے ،ملک ترقی کرے گا،انصاف کا بول بالا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ ملک کی دس فےصد اشرافےہ کے پاس سب کچھ ہے اوراس وہ وسائل کی ہر دولت سے مالامال ہے جبکہ 90فےصد عام پاکستانی کے پاس وسائل نہےںلےکن ظلم و زےادتی کا ےہ نظام زےادہ دےر تک نہےں چل سکتا ۔اس نظام زر کو برباد کر کے خوشےوں کا نگر آباد کرنا ہوگا اور ےہ سب کچھ زےور تعلےم کے ذرےعے ہوگا۔ وائس چےئرمےن پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے بچےوں کو وظائف کی فراہمی کے پروگرام کو اےک انقلاب قرار دےتے ہوئے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو مبارکباد دی۔ قبل ازےں وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے طالبات مےںحصول وظائف کےلئے خدمت کارڈز تقسےم کےے۔تقرےب مےں صوبائی وزرائ، اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی، چےف سےکرٹری،اساتذہ،ماہرےن تعلےم،دانشوروں، والدےن اورطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ”خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام“ کے اجراءکے حوالے سے ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب کے دوران انتہائی جذباتی دکھائی دیئے اور اپنی تقریر کے آغاز میں قوم کی عظیم بیٹیوں کے خاندانوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور تقریر کے دوران ان کی آواز بھر آئی۔ وزیراعلیٰ نے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ بشریٰ کو خدمت کارڈ دیتے ہوئے پوچھا کہ اس کے والد کیا کرتے ہیں جس پر اس نے بتایا کہ میرے والد اس دنیا میں نہیں اور ہم تین بہنیں ہیں اور بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے بشریٰ کو سٹیج پر بلا کر اپنے ساتھ صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد کی نشست پر بٹھایا اور اس کے سر پر پیار دیا، بشریٰ تقریب کے اختتام تک وزیراعلیٰ کے ساتھ نشست پر موجود رہیں۔ وزیراعلیٰ نے خدمت کارڈ کے ذریعے تعلیمی وظیفہ حاصل کرنے والی اوکاڑہ کی طالبہ حیا بتول اور دیگر طالبات کے سر پر پیار دیا اور ان کی ہمت اور عزم کی داد دی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج پنجاب میں 6 ویں خانہ و مردم شماری کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ 96 ایچ، ماڈل ٹاﺅن کے باہر 006 ش کی نمبرنگ کرکے خانہ شماری کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ویں خانہ و مردم شماری کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 16 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بہتر مستقبل کی مو¿ثر منصوبہ بندی کیلئے یہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور پاکستان کے وسائل کے درست استعمال کیلئے خانہ و مردم شماری کی اہمیت مسلمہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv