تازہ تر ین

یوم پاکستان …. اہم ترین فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان 23 مارچ کو فوجی پریڈ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ، جنگی سازو سامان پریڈ ایونیو میں پہنچانا شروع کروایا گیا ہے، فضائی ریہرسل بھی شروع ہو گئی، پریڈ میں چین کے فوجی دستے اور ترکی کے ملٹری ہینڈز بھی شامل ہوں گے۔ 23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں پریڈ گراﺅنڈ کے قریب واقع 5 مدرسوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے سکیورٹی پلان کے تحت 17 سے 23 مارچ تک پریڈ گراونڈ کے 4 کلومیٹر تک ہائی الرٹ رہے گا اور گراونڈ کے قریب 5 مدارس کو 17 سے 23 مارچ تک بند رکھا جائیگا۔ پریڈ گراونڈ کے اطراف میں فوج ، رینجرز، پولیس کی بھاری نفری ، مارگلہ کی پہاڑیوں پر مختلف مقامات پر سکیورٹی اہلکار اور گراونڈ کے قریب کچنار پارک میں بھی سکیورٹی فورسز تعینات رہیں گی جبکہ اس دوران گراونڈ کے اطراف کی 8 ہیلی کاپڑروں سے فضائی نگرانی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پریڈ میں آنے والے عوام کیلئے 21 مارچ کو ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv