تازہ تر ین
shahbaz shareef

سپر لیگ پر سیاست کی کوشش ناکام, کمر توڑ دی سر بھی کچل دینگے

کویت سٹی، اسلام آباد(آئی این پی،نامہ نگار خصوصی ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی ، سر بھی کچل دیں گے ،مخالفین نے پی ایس ایل پر سیاست کرنے کی کوشش کی ، تمام مخالفین اور سیاسی بیانا ت کے باوجود پی ایس ایل فائنل کامیابی سے کرایا ، سپر لیگ نے پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے قریب کر دیا ہے ،2018سے پاکستان میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سی پیک کے تحت منصوبوں کی برق رفتار تکمیل کا چینی دوست بھی اعتراف کر رہے ہیں ، د ہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا ، ملک بھر میں موٹرویز اور شاہرات کا جال بچھایا جارہا ہے ، پہلی بار بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی کم ہو ا ہے ، آمریت کے دور میں ملکی حالات دیکھ کر دکھ ہوتا تھا ،90کی دہائی کے ترقیاتی کام جاری رہتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا ۔ وہ پیر کو یہاں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے ، الحمد اللہ آج پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں ،پاکستان خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے وقت کویت کا ساتھ دینے پر بہت سی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی ، پاکستان نے عراق سے جنگ میں کویت کی بہت مدد کی ، جنگ کے بعد پاکستان اور کویت کے درمیان مستحکم تعلقات استوار ہوئے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں امیر کویت سے بات کریں گے ۔انہوں نے کہا 90کی دہائی کے ترقیاتی کام جاری رہتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا ، اپنے پہلے دور حکومت میں پاکستان کو ترقی کی بہت سی راہیں دکھائیں ، معاشی ترقی کے لئے گرین چیلنجز بنائے ، تاجروں کو مراعات دیں تاہم آمریت کے دور میں ملک کے حالات بدسے بدتر ہوتے گئے ، آمرانہ دور میں ملکی حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا تھا ، سات سال تک جلاوطنی کاٹی ، اسباب کا آج تک علم نہیں ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کےلئے خود انحصاری کی حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں ۔ توانائی کا بحران ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ہونے والے ہنگامے ختم ہوگئے ہیں ، پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ، سی پیک میں 50ارب ڈالر مالیت کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں ، ملک بھر میں موٹرویز اور شاہرات کا جال بچھایا جا رہا ہے ، موٹرویز اور شاہرات کی تکمیل سے دنوں کا سفر گھنٹوں تک تبدیل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بروقت توجہ دی جاتی تو کبھی بھی توانائی بحران کا سامنا نہ ہوتا ، آج ملک میں ایل این جی سے بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) اکیلا پورے خطے میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہم اس اہم منصوبے سے استفادہ کرنے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کا بھی سی پیک میں شامل ہونے کےلئے خیر مقدم کر رہے ہیں،ملک میں توانائی بحران پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، 2018تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے، پورے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے سازگار ماحول ہے ،کویتی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہے۔پیر کو وزیراعظم نوازشریف نے کویت چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کے باعث پاکستان کی معیشت اپنے ٹریک پر واپس آگئی ہے ،دنیا کے بڑے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا اعتراف کر رہے ہیں ، مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت اہم اقتصادی کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ، ملک میں توانائی بحران پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، 2018تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے ، صنعتی شعبے کےلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں ہائیڈل ، تھرمل ،سولر ،کوئلے اور ونڈ انرجی کے منصوبے شامل ہیں ، ان منصوبوں کی بدولت ملک میں بجلی کے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں بلڈنگ انفراسٹرکچر ،موٹر ویز اور ایکسپریس ویز پر توجہ دے رہے ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) اکیلے پورے خطے میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہم اس اہم کنیکٹوٹی منصوبے کے فواہد حاصل کرنے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کا بھی سی پیک میں شامل ہونے کےلئے خیر مقدم کر رہے ہیں۔و زیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے سازگار ماحول ہے ،کویتی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہے۔ ملاقات میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے خصوصی نمائندے طارق فاطمی اور چیئرمین بی او آئی مفتاح اسمعاعیل بھی موجود تھے۔ اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ قوم کے عزم کو کمزور کر لیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے مہمند ایجنسی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ءکی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد اندرون و بیرون ملک سرگرم ہر دہشت گرد کے خلاف ہے، دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ قوم کے عزم کو کمزور کرلیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاکستان کے دشمنوں اور ان کی سوچ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جوانوں کی قربانیاں قابل فخر ہیں، جان کی قربانی دینے والے فوجی ہمارے اصل ہیرو ہیں جب کہ فوجی جوان چوکس ہیں اور پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv