تازہ تر ین

شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے۔سعودی سرمایہ کار نے شاہین ایئر خرید لی ہے جب کہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کے پرانے عملے کی جگہ نیا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، سارے ملازم نئے نہیں ہوں گے بلکہ زیادہ تر پرانے ملازمین کو ہی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ایئروائس مارشل ریٹائرڈ نجم الاثر کو شاہین ایئر کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا اور ایئر کموڈور ریٹائرڈ طاہر محمود کو شاہین ایئر کا ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات کردیا گیا ہے۔شاہین ایئر لائن کے ہیڈ کوارٹر میں عملے کی بھرتی سمیت دیگر اہم امور کے لیے اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے۔ نئی انتظامیہ جہازوں سے لےکر مسافروں میں شاہین ایئر لائن کا تاثر بہتر بنانے سے لے کر اچھی سروس اور وقت پر پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv