تازہ تر ین
bilawal

نواز شریف کو کیوں نکالا کا جواب کون دے سکتا ہے ؟

بدین (اے این این ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں کہ انہیں کیوں اور کس لیے نکالا، کیوں نکالا کا جواب انہیں ان کے گھر سے ہی مل جائے گا، نواز شریف کو سزا ملی اور چھوٹے بھائی کو حدیبیہ کیس میں کلین چٹ، نواز شریف سے ملک تو کیا، اپنا چھوٹا بھائی نہیں سنبھالا گیا،پنجاب میں دو لاڈلوں کی لڑائی ہے ،ایک نے سندھ کے دورے کئے حاصل کچھ نہ ہوا، تبدیلی کا نعرہ لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی،تحریک انصاف والے ذہن پر دباو¿ نہ ڈالیں سیاست ہم سکھا دیں گے۔بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قصور میں بچوں پر کیوں ظلم ہورہا ہے، وہاں ملزمان کی سرپرستی کون کررہا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ قصور کے بچے اتنے غیر محفوظ کیوں ہوئے، ہمیں اپنے بچوں کو انصاف دلانا اور مستقبل محفوظ بنانا ہے، ہم نے سندھ میں بچوں کی آگاہی کے لیے نصاب بنایا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں، انہیں کیوں اور کس لیے نکالا، کیوں نکالا کا جواب انہیں ان کے گھر سے ہی مل جائے گا، نواز شریف کو سزا ملی اور چھوٹے بھائی کو حدیبیہ کیس میں کلین چٹ، نواز شریف سے ملک تو کیا، اپنا چھوٹا بھائی نہیں سنبھالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 لاڈلوں کی لڑائی ہے، ایک لاڈلہ کہتا ہے یہ اثاثے میرے نہیں، دوسرا کہتا ہے کہ یہ اثاثے میرے ہیں جب کہ ایک لاڈلے نے سندھ کے دورے کیے جسے اس کے اپنے کارکنوں نے بھی ووٹ نہیں دیے۔ملتان کے پیر کو سندھ میں مرید بھی ووٹ نہیں دیتے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی یتیموں کا ٹولہ اکٹھا کیا گیا ہے جس میں 3 وزیراعلی شامل ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی جب کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پر کرپشن الزامات کی تحقیقات نہیں ہورہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، عمران خان نے نااہل ترین کے بیٹے کو سیاسی وارث قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں ہم سیاست سکھا دیں گے لیکن سیاسی یتیم کبھی سندھ کے وارث نہیں ہو سکتے، بدین کے باسی، شہید اور اسکی اولاد کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مردان میں بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات پر دونوں صوبوں کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی ہے ¾پیپلزپارٹی قوم کی بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات پر ہزگز خاموش نہیں رہے گی جس حد تک جانا پڑا جائیں گے ۔بدھ کو بلاول بھٹو زرادری نے مردان میں 3بچیوں کے جنسی زیادتی اور قتل پر مزاحمتی پیغام میں کہا کہ قصور اور مردان میں قوم کی بیٹیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے دئیے گئے تاہم دونوں صوبوں کے حکمران مجرمانہ خاموشی رکئے ہوئے ہیں جو ایک ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ پیپلزپارٹی قوم کی بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات پر ہزگز خاموش نہیں رہے گی اس کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مردان میں 3بچیوں کی جنسی زیادتی اور پھر ان کو قتل کرنا ایک گھنونا جرم ہے جس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومتوں کو سخت اقدامات کر نا ہونگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv