تازہ تر ین
toll plaza

غیر قانونی ٹول پلازوں، سالانہ 20 ارب کرپشن پر خاموشی چیئرمین این ایچ اے کو لے ڈوبی

ملتان (نمائندہ خصوصی) ”خبریں“ ملتان کی غیرقانونی ٹول پلازوں کی نشاندہی اور ان غیرقانونی ٹول پلازوں سے سالانہ 20ارب روپے آمدن پر کرپشن ثابت ہونے پر خاموشی‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کو لے ڈوبی۔ ادارہ سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے ہائی وے اتھارٹی کے سابق چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے اپنی تعیناتی کے دوران نہ صرف محکمہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا بلکہ معاملات کے لئے جب تک کمیشن نہ دیا جاتا تھا محکمہ سے متعلقہ کوئی بھی کام نہیں ہوتا تھا۔ ان کی تعیناتی کے دوران محکمہ کا یہ عالم تھا کہ اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود پورے ملک میں سڑکوں کی حالت ابتر رہی اور ان کی مرمت اور تعمیر کیلئے جب تک کمیشن نہ ملے تب تک ٹینڈرز روک لئے جاتے تھے۔ عدالت میں بھی غلط بیانی اور جھوٹ بولنے پر اعلیٰ عدالیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ آپ کی غلط بیانی سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے بلکہ محکمہ میں اربوں روپے کے فنڈز کا بھی کوئی حساب موجود نہیں ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نے کہا کہ آپ کے محکمہ کی طرف سے جاری پریس ریلیزز میں تو لگتا ہے کہ آپ کے محکمہ نے ملک بھر میں شیشے کی سڑکیں بنادیں اور نظام بھی بہت عمدہ چل رہا ہے مگر جب سفر کریں تو سڑکیں ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی نظام موجود ہے۔ اعلیٰ عدلیہ سرزنش پر شاہد اشرف تارڑ نے معافی مانگی تھی۔
این ایچ اے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv