تازہ تر ین
maryam nawaz.jpg

معاملہ عوام کی عدالت اور جے آئی ٹی میں آگیا ،دوٹوک فیصلہ ہو گا،مریم نواز

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ کوئی عدالت نہیں بلکہ عوام کریں گے۔لاہور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ کے لیڈر کو انصاف نہیں ملا، اب عوام کی عدالت میں معاملہ آچکا ہے، میں نواز شریف کا مقدمہ لے کر آپ کی عدالت میں آئی ہوٕں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جے آئی ٹی اور عدالت میں معاملہ آگیا ہے،اب دوٹوک فیصلہ کرنا۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی مائیں اور بہنیں سازشوں کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوں گی، 17ستمبر کو لاہور ساڑھے چار سال سے ہونے والی سازشوں کا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ مہرہ بننےوالوں کو بتادو،عوام کافیصلہ نواز شریف ہے،فیصلہ ماننا پڑے گا، نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ عوام کریں گے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والوں اور ڈینگی بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی پر جب ڈینگی کی مصیبت آئی تو وہ لوگ شہباز شریف کو آواز دے رہے ہیں۔



خاص خبریں


Pemra.jpg

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv