تازہ تر ین

مجھے حکومت کی کوئی لالچ نہیں :سابق وزیر اعظم نواز شریف

لاہور(ویب ڈیسک )مجھے حکومت کی کوئی لالچ نہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ’راولپنڈی والے انقلاب کا نمونہ پیش کر رہے ہیں، عوام کی آج جیسی محبت پہلے نہیں دیکھی، لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ راولپنڈی ان کا شہر ہے لیکن دراصل یہ مسلم لیگ (ن) کا شہر ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’کروڑوں لوگ وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور چند لوگ ختم کردیتے ہیں، مجھے تیسری بار حکومت سے نکالا گیا، میں سوال کرتا ہوں کہ کیا نواز شریف نے قومی خزانہ لوٹا، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کر دیا گیا، ہمیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ کیا یہ آپ کے ووٹ کی توہین نہیں؟ عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’کیا ملک میں کبھی ووٹوں کی عزت کی جائے گی؟ نواز شریف نے کبھی کک بیک اور کمیشن نہیں لیا لیکن اس کے باوجود پہلی بار گھر بھیجا گیا اور دوسری مرتبہ ہتھکڑی لگادی گئیں، ملک میں 70 برسوں سے کسی وزیر اعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی، مجھے حکومت کا لالچ نہیں لیکن عوام کی مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونے دینی۔‘نواز شریف نے کہا کہ ’(ن) لیگ نے ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا، پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار مل رہا تھا، ہمارے آنے سے پہلے ملک میں اندھیرے تھے لیکن ہم نے 2، 2 سال کے اندر بجلی کے کارخانے لگائے، پاکستان ترقی اور بلندی پر جارہا تھا لیکن اب یہ پیچے کی طرف جارہا ہے جبکہ وزیر اعظم کو گھر نہیں بھیجا جاتا تو ملک سے بے روزگاری ختم ہوجاتی۔‘انہوں نے کہا کہ ’مخالفین ہمارے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں، جب تک عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا، آج عوام اپنے ووٹوں کا تقدس قائم رکھنے کا وعدہ کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv