تازہ تر ین
shahbaz

عدم استحکام کی سازشیں کرنیوالوں بارے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کراسے آگے لے کر جانا ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں اور نہ ہی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں ایسے ناسور کی کوئی گنجائش ہے۔ پاکستانی بہادر اور دلیر قوم ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی عظیم قربانیاں اپنی جگہ مسلمہ ہیں۔دہشت گردی کا چیلنج جتنا بڑا ہے، پاکستانی قوم کا عزم اس سے زیادہ بلند ہے۔دہشت گردی کے عفریت کو ہر قیمت پر شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور اتحاد و اتفاق کی طاقت سے دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کا مکمل صفایا کریں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسران، جوانوں، ان کے بچوں، پولیس کے افسران، اہلکاروں اور سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں عوام کا لہو بھی شامل ہے۔ وطن عزیز کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدلوں کا ساتھ دینے والے بھی عبرتناک انجام کے مستحق ہیں اور انہیں بھی کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں بلکہ یہ سفاک درندے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں شہید ہونے والے افراد کی زندگیاں تو نہیں واپس لائی جاسکتیں لیکن شہداءکے قیمتی خون کا بدلہ ہر قیمت پر لیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے ۔ ہزاروں پاکستانی جام شہاد ت نوش کر چکے ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معمولی جنگ نہیں ہماری بقائ، ہماری نسلوں اور ہماری سلامتی کی جنگ ہے اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے پختہ ارادوں کو کبھی کمزور نہیںکرسکتیں۔انہو ںنے کہا کہ ہمارا دشمن وطن عزیز کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ قوم نے اتحاد اور اتفاق کی قوت سے پہلے بھی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوںنے کہا کہ ایک طرف دشمن ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے تو دوسری طرف بعض شکست خوردہ سیاسی عناصر محض اپنی جھوٹی انا کی خاطر ترقی کی شاہراہ پر گامزن پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وقت اتفاق اور اتحاد کا ہے، قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں ، لہٰذا ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کیلئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقے مظفر آباد مےں پنچایت کے فےصلے پرلڑکی سے زےادتی کے واقعہ کاسخت نوٹس لےتے ہوئے سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزےراعلیٰ نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دےا ہے ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر قےمت پر انصاف فراہم کےا جائے اورمقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف بلاامتےاز کارروائی کی جائے۔ وزےراعلیٰ کی ہداےت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلےاگےا ہے اورپنچاےت کے سربراہ سمےت 20ملزم گرفتار کرلئے گئے ہےںجبکہ ملتان پولےسمفروردےگر ملزموںکی گرفتار ی کےلئے چھاپے ماررہی ہے اورباقی ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرلےاجائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے میں الائیڈ ہسپتال کے معروف پروفیسر ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور قتل کے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv