تازہ تر ین

اداروں کا ٹکراﺅ،سندھ میں ایمرجنسی ،مقتدر حلقے پریشان

لاہور (خبر نگار) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت کی لیک ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس عمارت میں یہ تصویر لی گئی وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھا کہ بھٹو شہید کو چار چار گھنٹے کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا تھا ،حسین نواز کی جس عمارت میں تصویر لی گئی ہے وزارت داخلہ کے ماتحت ہے ۔خورشید شاہ کا کہناتھا کہ تمام جماعتوں کی رائے ہے کہ اس بجٹ کو قومی بجٹ نہ کہا جائے ،یہ بجٹ ایسا ہے جس سے امیر بھی خوش نہیں۔ خورشید شاہ کا کہناتھا کہ نہال ہاشمی نے جو کہا وہ ان کا اپنا نہیں کسی اور کا بیان ہے ،حکمرانوں کو سوچنا چاہیے حالات خراب ہوئے تو سب کا نقصان ہو گا ۔اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ ہمارے تو گھوڑے اور خط قطر سے آتے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات اداروں کے ٹکراو¿ کی طرف جا رہے ہیں۔اسلام ا?باد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکمران آنکھوں سے پٹی اور کانوں سے کپڑا اتاریں ورنہ جو ہو گا نہ وہ سنبھال سکیں گے اور نا ہی ہم۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایمرجنسی لگ چکی ہے، بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی نہیں ہے لیکن حکمران خطرناک گیم کھیلنے میں مصروف ہیں، اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو سندھ کے عوام اٹھ کھڑے ہوں گے، حکومت جس جانب جا رہی ہے کوئی ذی شعور سیاست دان اس سے مطمئن نہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے ہیں لیکن حکمرانوں کی وجہ سے موجودہ حالات اداروں کے ٹکراو¿ کی طرف جا رہے ہیں، حکومت معاملات اس نہج تک نہ لے جائے کہ جس سے سب کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کے گھوڑے پر چڑھ کر سب نے آنکھیں اور کان بند کر لئے ہیں اور کوئی بھی کسی کی بات سننے کوتیار نہیں ہے، دوبدو ٹکراو¿ کی کیفیت ہے اور ایک سینیٹر نے جو دھمکیاں دیں وہ سامنے ہیں، کہاں گیا وہ جاہ و جلال اور دو تہائی اکثریت؟قطری شہزادے کی جانب سے پاناما کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خورشید نے کہا کہ ہم پر قطر سب سے زیادہ مہربان ہے، وہاں سے گھوڑے بھی آتے ہیں اور خط بھی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں 222 ارب روپے صرف وزیراعظم کی صوابدید پر رکھے ہیں یعنی اتنی بڑی رقم کی کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گئی اور یہ رقم الیکشن مہم میں استعمال کی جائے گی، ہمارے زمانے میں جب راجہ پرویز اشرف وزیراعظم تھے تو وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز 20 یا 30 ارب روپے رکھے گئے تھے جسے استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ نہال ہاشمی نے ا?ج پھر وہی زبان استعمال کی ہے، نہال اکیلا نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر اور نہال ہاشمی کی باتوں سے ایسا لگتا ہے وہ عدلیہ کو متناع بنا کر کیس کے لیے پہلے سے ہی جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے،حسین نواز کی تصویر میں کچھ متنازعہ نہیں ،مگر تصویر باہر کیسے آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، سندھ کے لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے، سندھ میں ایمرجنسی لگ چکی ہے ، بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان احتساب سے خوف زدہ ہے، حسین نواز بہادری دکھائے وزیراعظم کا بیٹا بنے، تصویر جاری کرکے ہمدردیاں حاصل نہ کی جائیں، شریف فیملی کو حقیقی احتساب کا کبھی سامنا نہیں ہوا۔ یہ باتیں انہوںنے ضلع سیالکوٹ میں تنظیم نو کے متعلق بلائے گئے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مشکل وقت میںپارٹی کا ساتھ دینے والے اثاثہ ہیں پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہے سیاست چھوڑ دی جائے، بھٹو شہید کافلسفہ پہلی اور آخری محبت ہے،جیالوں کا پیپلز پارٹی کے ساتھ جینے اورمرنے کاعہد ہے۔ بلاول بھٹو جسے عہدہ دیں اسے دل سے قبول کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کا حقیقی احتساب کبھی ہوا توان کے چہرے سے ماسک اتر جائیگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ حسین نواز کی تصویر کا منظر عام پر آنا سوالیہ نشان ہے۔ اس سے بڑی تعجب کی بات یہ ہے کہ مذکورہ تصویر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جاری ہوئی۔ حسین نواز کی تصویر کا میڈیا پر آنے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ نواز شریف کی مددگار رہی ہے اور علی زیدی کی طرف سے حسین نواز کی تصویر جاری کرنے سے اور بے نقاب ہوگئی ہے کیونکہ اس تصویر کے ذریعے حسین نواز کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ قوم منتظر ہے کہ ذمے داروں کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے؟۔ پیپلزپارٹی کی سنیٹر رہنماشیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔ اس کے باوجود حکومت کی نااہلی کے باعث خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ افغانستان میں شمالی اتحاد بھارت کے ساتھ جڑ چکا ہے، دہشتگردی کے الزامات پاکستان پر لگائے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv