تازہ تر ین

سند ھ کا 10کھرب 43ارب کا بجٹ، سب سے زیادہ رقم کس شعبہ کیلئے ہے ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

کراچی(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 کھرب43 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کردیا جس میں ترقیاتی اخراجات کی مد میں 254 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں صوبے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جس میں وسائل کا سب سے زیادہ حصہ تعلیم کے لیے رکھا گیا ہے‘ تعلیمی بجٹ میں رواں سال 24 فیصد اضافہ کیا گیا ہے‘ تعلیم کا کل بجٹ 202 ارب روپے ہیں۔
اس موقع پر توانائی بحران کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی نہ دے کرصوبے کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ،سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے میں آج بجلی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ 70 فیصد توانائی پیدا کرتا ہے‘ وفاق بجلی کی پیداوار بڑھانے پر غلط بیانی نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ حیسکو کو 27 ارب روپے بل کی مد میں ادا کیے تاہم ادائیگیوں کے بعد بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے جس سے صوبے میں عذاب کی سی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگیوں کے باوجود سندھ کو بجلی فراہم نہیں کی جار ہی، اس معاملے پر صوبے کے ساتھ تماشا ہو رہا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv