تازہ تر ین
supreme-court-of-pakistan (1)

پانامہ کیس: سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ جے آئی ٹی میں نیب، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے ایک ایک افسر کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ واجد ضیاء ایف آئی اے کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ واجد ضیاءوائٹ کالر کرائمز کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور وہ اس سے قبل بھی متعدد پیچیدہ کیسز کی تحقیقات کر چکے ہیں۔ دیگر اراکین میں سٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، نیب کے عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی کے نعمان سعید اور ملٹری انٹیلی جنس کے برگیڈیئر کامران خورشید شامل ہیں جو 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کرے گی۔پانامہ بنچ اگلی سماعت 22 مئی کو کرے گا۔ 22 مئی کو سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ کو جے آئی ٹی اپنی ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کرے گی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو جے آ ئی ٹٰی کے ارکان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ تمام انتظامات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے دو کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا اور جے آئی ٹی کا سیکرٹریٹ جوڈیشل اکیڈمی میں قائم کیاجائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv