کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر واسع شاکر نے گفتگو میں بتایا کہ فالج کے ایسے مریض جو دوسروں پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کے لیے خصوصی بسترکا انتظام کیا جائے ایسے بستر جواسپتالوں میں استعمال کیے جاتے ہیں ان کی کروٹ تبدیل کرکے لٹایا جائے کیونکہ گرمی کے اندر مسلسل ایک کروٹ پر لیٹے رہنے سے جلد میں دھبوں کے ساتھ دیگرجلدی امراض اورانفیکشن ہو جاتا ہے اس سے بچنا بہت ضروری ہے، کمرے میں ہوا، بجلی اور روشنی کا مناسب انتظام ہو کمرے کے درجہ حرارت کو برقرار رکھا جائے ، فالج کے مریضوں کومعمولی ورزش کرائی جائے۔پروفیسر ڈاکٹر واسع شاکر نے بتایا کہ گرمی کی شدید لہر کے باعث فالج کے مریضوں کی حالت غیر ہوسکتی ہے اس لیے انھیں ایسے کمرے میں رکھا جائے جہاں روشنی ،ہوا اور بجلی کا مناسب انتظام ہو،فالج کے مریضوں کواپنی شوگر،بلڈ پریشر اورکولیسٹرول کوکنٹرول کرناچاہیے اورزیادہ چکناہٹ والی تلی ہوئی چیزیں نہ کھلائی اورکم از کم 4 سے5 لیٹر پانی روزانہ پئیں۔