تازہ تر ین

پاکستانی ایمبولینس ڈرائیور کا مریض کیساتھ شرمناک اقدام ، اہم انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایمبولینس ڈرائیوروں پر مشتمل انسانی اعضاءچوری کرانے والے گرو ہ کا انکشاف گروہ نے 45سالہ نابینا شخص کا مبینہ طور پر گردہ فروخت کردیا۔ آپریشن کے بعد 45سالہ اظہر حسین کے نچلے دھڑنے کا م کرنا چھوڑ دیا ایمبولینس ڈرائیور مریض کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی سلطان پارک کے نابینا شخص سید اظہرحسین نے اپنی والدہ زرینہ بی بی اور بھائی کبیرشاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد رہتا تھا کہ وہ شیخوپورہ اپنے رشتہ داروں کو ملنے گیا جہاں اس کی ملاقات میاں رحمت نامی ایمبولینس ڈرائیور سے ہوگئی جس کو اس نے اپنی تکلیف کے بارے میں بتایا تو ڈرائیو میاں رحمت نے کہا کہ میں لاہور کے ہسپتال میں تمہارا علاج کروادوں گا اور تم بالکل ٹھیک ہوجاﺅگے۔ چنانچہ وہ مجھے ایمبولینس میں ڈال کے لاہور مناواں کے علاقہ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں لے گیا جہاں مجھے داخل کرنے کے بعد آپریشن کیا گیا آپریشن کے بعد میں ٹھیک ہونے کی بجائے اور بیمار ہوگیا اور میرے جسم کے نچلے دھڑ نے بالکل کام کرنا چھوڑ دیا۔ اس نے بتایا کہ میاں رحمت نے مجھ سے سات ہزار روپے کی رقم بھی ہتھیالی اور مجھے بے یار ومددگار ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا مجھے اس بات کا امکان ہے کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹروںنے میرے جسم سے قیمتی انسانی اعضاءگردہ چوری کرلیا ہے جس کے باعث میرے جسم نے کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے اس نے مزید بتایا کہ مذکورہ ایمبولینس ڈرائیور میاں رحمت کے کئی اور ساتھی ہیں، جو غریب افراد کو ورغلا کر ان کا علاج کروانے کے بہانے ہسپتالوںمیں لے جاتے ہیں اور قیمتی انسانی اعضاءچوری کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ۔ دریں اثنا واقع کے خلاف اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے ساری صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv