تازہ تر ین

مریضوں کیلئے سستے نُسخے، چیف جسٹس نے شہریوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت کے دوران ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے تجویز کردہ سستے نسخے اخبارات میں شائع کیے جائیں۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر اظہر کیانی عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایمرجنسی میں کون سی ضروری ادویات اور آلات ہونے چاہیئںدل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کا نسخہ دیں اور نسخہ ایسا ہونا چاہیے کہ 500 سے ایک ہزار روپے تک میں ماہانہ ادویات آجائیں۔ساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے 7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv