لاہور(ویب ڈیسک) شاہکوٹ میں بیوی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے تین گھنٹے عد شوہر بھی چل بسا۔بتایا گیا کہ نواحی گاﺅں چک 82 میں اصغر آرائیں کی بیوی 60 سالہ شمیم بی بی طبیعت کی خرابی کے باعث جاں بحق ہوگئی، جس کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے 65 سالہ شوہر اصغر آرائیں بھی 3 گھنٹے بعد ہی چل بسا، میاں بیوی کو نماز جنازہ کے بعد ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔