تازہ تر ین
ishaq Dar

احتساب عدالت اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری،2 نومبر کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدم حاضری پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ورانٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرکے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی، اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر پچاس لاکھ زرضمانت ضبط کرلیا جائے گا۔۔پیر کو احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی نیب ٹیم اور
استغاثہ کے گواہان ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت اور اطراف میں ایف سی اور پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے۔ وکیل خواجہ حارث نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی نیب نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالف کردی۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اسحاق ڈار کو سنٹرل ایشیاءریجنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ 27اکتوبر کو اسحاق ڈار کانفرنس میں شرکت کے لئے گئے تھے اسحاق ڈار طبی معائنے کے لئے لندن میں ہیں۔ ڈاکٹروں نے بلڈ‘ ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کے لئے کہا تھا بیان ریکارڈ کروانے میں اعتراض نہیں تھوڑا وقت دیا جائے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست میرٹ پر نہیں ہے اھتساب عدالت کے فاضل جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ کیا آپ نے نمائندہ مقرر کیا ہے؟ نمائندہ کی موجودگی میں بیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ وزیر خزانہ کی بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ عدالت نے وکیل خواجہ حارث کو کہا کہ استغاثہ کے گواہ عبدالرحمن گوندل دو تھیلوں میں ریکارڈ بھر کر لائے ہیں بوریوں میں آنے والے ریکارڈ کا اچھی طرح جائزہ لے لیں تاکہ پھر نہ منگوانا پڑے۔ نیب کی وزیر خزانہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو جمعرات دو نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اسحاق ڈار کے ضامن محمد علی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر پچاس لاکھ زرضمانت ضبط کرلیا جائے گا۔ سماعت کے آغاز پر اسحاق ڈار کے وکیل نے وزیر خزانہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی اور عدالت میں ان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی۔خواجہ حارث نے کہاکہ اسحاق ڈار طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں، ان کا لندن میں طبی معائنہ ہونا ہے، اسحاق ڈار کے بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے ¾ اسحاق ڈار جمعرات کو عدالت میں پیش ہوجائیں گے، اگر آپ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔نیب نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی۔استغاثہ کی جانب سے 4 گواہ عدالت میں پیش کئے گئے جن میں مسعود غنی، عبدالرحمان گوندل، فیصل شہزاد اور محمد عظیم شامل ہیں۔استغاثہ کے گواہ عبدالرحمان گوندل نے 2 تھیلوں میں مشتمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس کے بعد اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے اس کا جائزہ بھی لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv