لاہور(ویب ڈیسک)حکومت نے ملک بھرمیں ریلوے کے نظام کو وسعت دینے کامنصوبہ شروع کر دیا جس کا مقصد تمام علاقوں خصوصاً بلوچستان کو آپس میں ملانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں 2965کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائیں گی جس میں سے 1761کلومیٹر طویل پٹڑیبلوچستان میں بچھائی جائے گی۔منصوبے کے تحت 2617کلومیٹرطویل پٹڑی کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے گاجس میں بلوچستان میں 1064کلومیٹرطویل پٹڑی بھی شامل ہے۔حکومت نے بناﺅ،چلاﺅاورحوالے کروکی بنیادپرمختلف سیکشن پرنئی ریلوے پٹڑیاں بچھانے ،ان کی مرمتی اورجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے اظہاردلچسپی کی پیشکش کی ہے۔اس منصوبے سے وزیراعظم نوازشریف کے ترقی یافتہ اور معاشی طورپرمضبوط پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔