اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی۔ٹیسٹ میچ کا آخری روز سنسنی خیز رہا جس میں ریکارڈ 16وکٹیں گریں۔سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 136رنز کا آسان ہدف دیا لیکن گرین شرٹس یہ ہدف حاصل نہ کر پائے ۔تمام وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔اوپنر سمیع اسلم 16 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے جبکہ پہلی اننگز میں اچھی بلے بازیکرنیوالے محمداظہر بغیر کھاتہ کھولے ہوئے آئوٹ ہوگئے ۔شان مسعود نے 7 رنز سکور کئے۔اسد شفیق 20 رنز ،بابر اعظم نے 3 رنز بنائے ۔حارث سہیل 34،کپتان سرفرازاحمد 19 رنز ہی بنا پائے۔حسن علی نے ر8 رنز کا حصہ ڈالا،محمد عامرنے 9 رنز بنائے۔اس سے پہلے میچ کے آخری روز پاکستانی بائولرز نے انتہائی شاندار گیند بازی کی،پوری ٹیم کو67 اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر کردیا،یاسر شاہ نے 5 لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حسن علی ،اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔