تازہ تر ین
google

گوگل کا نیا منصوبہ ،پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری دیدی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ گرو کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ترقی پذیر ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے منصوبے کا آغاز کردیا۔ لاﺅنچ پیڈ ایکسیلیٹر نامی اس منصوبے میں گوگل ان افراد یا نوجوانوں کو مفت تربیت دینے سمیت مالی مدد فراہم کرے گا، جو انٹرنیٹ پرنئے منصوبے بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکا و یورپ کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ان افراد کو گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں تربیت فراہم کی جائے گی، جنہوں نے کسی بھی طرح کی سماجی اور معاشرے کی بھلائی سے متعلق کوئی ویب سائٹ بنائی ہوگی، یا پھر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا کوئی منصوبہ شروع کیا ہوگا۔ ڈان کو موصول ہونے والے گوگل کے بیان کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اس منصوبے کا آغاز 31 اگست 2017 کو ہوچکا، جس کے بعد کوئی بھی ویب سائٹ یا نیا منصوبہ شروع کرنے والے افراد اپنے منصوبے کی بنیاد پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ نئی ویب سائٹ یا منصوبہ شروع کرنے والے افراد کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد انہیں سان فرانسسکو میں موجود گوگل ہیڈ کوارٹرز میں تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv