تازہ تر ین

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے،لاہور اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی،لاہور کے پوش ایریا فردوس مارکیٹ گلبرگ میں 14گھنٹے بعد بجلی بحال ہو سکی،شدید گرمی اور حبس کے موسم مٰیں لوگوں کی واپڈا اہلکاروں اور حکومت کو بد دعائیں۔

ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ بجلی کی طلب و رسد کی صورتحال کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23527 میگاواٹ اور بجلی کی پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔ دوسری جانب شہر قائد میں وزارت توانائی کے دعوے کے برعکس بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشانی کاشکار ہیں۔لاہور میں بھی شدید حبس اور گرمی کے موسم میں بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔لاہور کے پوش ایریا گلبرگ تھری کے علاقے میں گذشتہ شب ایک بجے ہونے والی لوڈ شیڈنگ آج سہ پہر تین بجے تک جاری رہی ،فردوس مارکیٹ،جی بلاک ،ایچ بلاک اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے بے حال ہو گئے اور بارہا مرتبہ واپڈا کے مقامی آفس میں درجنوں مرتبہ شکایات درج کروانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوئی تو اہل علاقہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور سینکڑوں لوگوں نے واپڈا آفس کے باہر مظاہرہ کیا جس کے بعد بے حس اہلکاروں نے ٹرانسفارمر میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرتے ہوئے بجلی بحال کی ۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ سے زندگی عذاب بنی ہوئی ہے جبکہ ٹرپنگ سےگھروں میں بجلی سے چلنے والی قیمتی اشیا بھی جل رہی ہیں لیکن واپڈا اہلکاروں کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگتی ۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv