لاہور(ویب ڈیسک) صدر کے علاقے میں نرس پ±راسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق 24 سالہ اریبہ نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکرزہریلا ٹیکہ لگایا تھا جسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ نرس کی لاش کو مردہ خانے میں جمع کروادیا گیا جب کہ ورثا کے بیان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔