اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی گئی۔قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس رہنما ن لیگ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا، نوٹس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماو¿ں کے دستخط بھی موجود ہیں۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا۔نوٹس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔قرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قواعد کی خلاف ورزی کر کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قرارداد پر 7 دن بعد کارروائی شروع کی جائے۔