تازہ تر ین

سندھ، احتجاج کرنے والے اساتذہ پرپولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ کا وزیراعلیٰ ہاﺅس مارچ کرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے باعث ایک شخص بےہوش ہوگیا۔وزیراعلیٰ ہاو¿س کی جانب مارچ کرنے والے اساتذہ کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے لاٹھی چارج کے علاوہ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔سندھ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس پرائمری اسکولز کے ہیڈماسٹرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمتیں مستقل کی جائیں۔ اگر وزیراعلیٰ ہاو¿س جانے نہ دیا گیا تو مزید 10 دن پریس کلب کے باہر دھرنا دیں گے۔ ہیڈماسٹرز نے محکمہ تعلیم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن سیکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہ آنے پر اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ کیا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ دے کر اپنی اہلیت ثابت کرنا ہوگی لیکن گزشتہ سال سابق وزیر تعلیم سرادر شاہ نے کہا تھا کہ آئی بی اے ٹیسٹ اہل ہونے کیلئے کافی ہے۔مسلم لیگ فنکشنل کی رہنماءنصرت سحر عباسی نے اتوار کی صبح دھرنے والوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ ان کے حق میں سندھ اسمبلی اجلاس میں آواز اٹھائیں گی۔چار جولائی 2017 میں سکھر سے 957 ہیڈماسٹرز تعینات ہوئے جبکہ کراچی سے 95 ہیڈ ماسٹرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv