تازہ تر ین

لٹکے پیٹ سے جان چھڑانے کے آسان طریقے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بڑھتے وزن کا سب سے منفی اثر باہر کو لٹکتا پیٹ ہوتا ہے جو کہ ایک بار باہر نکلنے کے بعد بمشکل ہی اندر جاپاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے وزن کے بڑھنے سے زیادہ باہر کو لٹکتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں تو ان آسان تجاویز کو پڑھیئے اور عمل کیجئے۔ امید ہے کہ آپ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔دوپہر تین سے چار بجے کا وقت آپ کے وزن کیلئے بے حد اہم ہوتا ہے۔ اس ایک گھنٹے کے بیچ ایک پروٹین سے بھرپور خوراک لینا نہ بھولیں۔ یہو کوئی پروٹین بار بھی ہوسکتی ہے۔یا پھر کم چکنائی والا پنیر یا پھر سیب کے ساتھ چند بادام۔ اس سے آپ کے خون میں شکر کی سطح متوازن رہے گی اور میٹابولزم تیز ہوگا۔گیند کی مدد سے ورزش کو اپنی عادت بنالیں۔ اس کیلئے فرش پر چت لیٹ جائیں۔آپ کے ہاتھ سر سے اوپر ہونے چاہئیں۔ اپنے ہاتھوں میں ایک گیند تھام لیں۔ اب اس گیند کو اپنے پیٹ کی جانب لائیں۔اس کیلئے آپ کو تھوڑا سا اوپر جھکنا پڑے گا۔ ساتھ ہی اپنی ٹانگوں کو بھی سینے کی جانب لائیں۔ کوشش کریں کہ آپ یہ گیند اپنے ٹخنوں پر پھنسا سکیں۔ دس سے بارہ بار اس عمل کو دوہرائیں تاہم یاد رہے کہ اس عمل کے دوران آپ کی کمر فرش سے لگی رہنی چاہئے۔اپنی زندگی سے چینی کو نکال دیں۔ اس طرح آپ کے جسم میں انسولین کی سطح کم اور گلوکاگون کی سطح بلند رہے گی۔ یہ ایک ہارمون ہے جو کہ پیٹ کم کرنے کیلئے بے حد معاون ہوتا ہے۔پیٹ میں گیس نہ جمع ہونے دیں۔ اس کیلئے چبانے کی عادت ڈالیں۔ چبانے سے مراد یہ ہے کہ آپ جو بھی کھاتی ہیں، اسے اچھی طرح چبائیں۔ یاد رکھیں کہ ہاضمے کا عمل معدے میں نہیں بلکہ منہ سے شروع ہوتا ہے اور جب آپ منہ کو اس کے حصے کا کام نہیں کرنے دیتی ہیں تو پھر پیٹ بڑھنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔اپنے دن کے ساٹھ منٹ صحت مند غذا تیار کرنے میں بیس منٹ کارڈیو ایکسرسائز اور دن میں تین بار پندرہ پندرہ منٹ سٹرینتھ ٹریننگ میں گزاریں۔ اس عمل سے آپ باآسانی ہفتے میں ایک سے دو پونڈ وزن کم کرسکتی ہیں۔کوشش کریں کہ آپ اپنے کھانوں میں عام نمک کے بجائے سمندری نمک ڈالیں۔ سمندری نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اپنے کارڈیو ایکسرسائز میں باکسنگ کو شامل کریں۔ جب آپ تیزی سے مکے چلاتی ہیں تو اس سے جسم کے بیچ کے حصے کے مسلز سخت ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کی کارڈیو روٹین کو بھی زیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ جن دنوں آپ پیٹ کم کرنے کی کوشش میں ہوں، ان دنوں اپنے لباس کی جانب دھیان دیں اور ایسے کپڑے پہنیں جن سے آپ کا پیٹ کم دکھائی دے۔اپنی پلیٹ میں نکالی گئی مقدار پر دھیان دیں۔ یاد رکھیں کہ کھانے پینے میں احتیاط کے ساتھ ساتھ مقدار کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کم مقدار میں نقصان دہ اجزا بھی اتنا موٹا نہیں کرتے جتنا زیادہ مقدار میں ڈائیٹنگ کے نام پر لی گئی اشیا۔صبح ناشتے میں ہول ویٹ کا ایک سلائس گھریلو پی نٹ بٹ اور ایک کپ بیری کے لیں۔ کھانے میں پالک کا سلاد ، ایواکیڈو، ایک گرل شدہ ٹوفو اور دیگر سبزیوں کے سلاد کے لیں۔ رات کھانے میں بھنا گوشت یا مچھلی، بھنا آلو لیں۔ اس کے علاوہ اگر بھوک لگے تو چکنائی سے پاک دہی اور کھانے کے چمچ سورج مکھی کے بیجوں کے لیں۔خوش رہیں اور قہقہے لگائیں۔ اس طرح آپ کے مسلز بھی سخت ہوں گے۔حتیٰ کہ یوگا انسٹرکٹر بھی پیٹ کی ورزش میں لافنگ ایکسرسائز بھی کرواتے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv