تازہ تر ین

50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے: گورنر سندھ

سکھر(ویب ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔سکھر میں نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسکیم میں کوئی گڑبڑ ہورہی ہوتو فوری شکایت کریں اور سندھ حکومت بھی ہاو¿سنگ اسکیم کو اپنا سمجھے، یہ اسکیم تمام سندھیوں اور پاکستانیوں کے لیے ہے، عوام کی فلاح کے لیے کوئی سیاست نہیں ہے سب مل کر کام کریں۔عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن نظر ا?ئے، ہاو¿سنگ اسکیم ایک خواب ہے، تعبیر انشائ اللہ کرکے دیں گے، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، اسکیم میں قسطوں کی ادائیگی انتہائی آسان ہوگی، ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی لیکن ہاو¿سنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں گئے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے ا?ئی ایم ایف کی طرف گئے ہیں جب کہ ملک میں کوئی معمولات زندگی رکی ہوئی نہیں ہے۔اپنے پروٹوکول سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا ہوں، قافلے میں آفیشلز کی اپنی اپنی گاڑیاں ہوتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv