تازہ تر ین

ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے مون سون بارشوں کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق 3 جولائی سے 8 جولائی تک اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ بارشوں کے باعث پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv