تازہ تر ین

روپے کے مقابلے ڈالر کی پسپائی جاری، انٹربینک میں قدر مزید کم ہوگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پسپائی جاری ہے، انٹر بینک میں قدر مزید کم ہوگئی۔
انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر مزید 3 روپے 3 پیسے کم ہوکر 218 روپے 88 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا ریٹ مستحکم ہے، 217 روپے میں ٹریڈ ہوا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 20 روپے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، شہاز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا ، نئی حکومت میں اب تک روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv