تازہ تر ین

10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش، برفباری کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جبکہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔دسمبر میں 3 یا 4 سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ خشک سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 8 ڈگری تک گر گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv