تازہ تر ین

کونسی 9منرل واٹر کمپنیوں کا پانی زہرآلودہ نکلا؟سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پینے کے صاف پانی کے نام پر فروخت کئے جانے والے بوتل بند (منرل واٹر) کے9 برانڈ کا پانی کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ پایا گیا ہے جس کے پینے سے دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ یرقان، پھیپھڑوں،مثانے، جلد، پراسٹیٹ، گردے، ناک اور جگر کا کینسر ہو سکتا ہے ۔پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل(پی سی آر ڈبلیو آر) کی طرف سے جاری اپریل تاجون کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ راولپنڈی ، اسلام آباد ،سیالکوٹ، پشاور، گلگت، ملتان، لاہور ، بہاولپور، ٹنڈوجام اور کراچی سے بوتل بند/ منرل پانی کے 118 برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے ۔ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیاگیا، اس تجزیئے کے مطابق 9 برانڈز(پیور واٹر، پلس پیاس، 3سٹار، ڈورو، رئیل پلس، پیوراٹ، ایلین پلس، کرسٹل مایا اور ایکواصاد)کے برانڈز کے نمونے کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ پائے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv