تازہ تر ین

حکومت امیر ہونے لگی،17روز میں 75ہزار ای چالان

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں سیف سٹی نے 17روز کے دوران 75ہزار سے زائد چالان کئے جس میں سیف سٹی کا ڈرائیور اور سینئر جج بھی شامل ہیں‘ خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی‘ روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار چالان کئے جا رہے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر لگے کیمروں کا استعمال تو کافی عرصہ سے شروع ہو چکا ہے لیکن رواں سال 24ستمبر کو ای چالان شروع ہوئے جو صرف 17روز تک 75ہزار سے زائد پہنچ گئے۔ سیف سٹی حکام کے مطابق روزانہ 5ہزار چالان کئے جا رہے ہیں جبکہ سیف سٹی 50ہزار چالان روزانہ کرنے کی سہولت رکھتی ہے‘ ابھی چالان صرف لال اشارے کی خلاف ورزی پر کئے جا رہے ہیں اور 2اکتوبر سے پنجاب بینک کی تمام برانچز میں جمع بھی کئے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار کو 200روپے‘ کار‘ جیب وغیرہ کو 500 جبکہ ٹرک اور بس کو 750روپے تک کا چالان کیا جا رہا ہے۔ ہونے والے چالانوں میں سیف سٹی کی اپنی گاڑی اور ایک سول جج کی گاڑی بھی شامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv