تازہ تر ین

وجہ کیا بنی کہ پنجاب بھر کے چڑیا گھروں کو گوشت کی سپلائی بند

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے مختلف چڑیا گھروں میں جانوروںکیلئے گوشت سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں نے ادائیگیوں کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز کو حتمی لیٹر جاری کیا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف کی طرف سے جون سے لیکر اب تک چڑیاگھروں اور وائلڈلائف پارکوں میں گوشت اور چارے کی سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہیں ہوسکی ہیں۔ لاہور چڑیاگھر اور سفاری پارک میں گوشت کی سپلائی کرنیوالے کنٹریکٹر نے بتایا کہ چار ماہ ہوگئے ہیں انہیں ادائیگی نہیں ہوسکی۔ اگر اسی ہفتے ادائیگیاں نہ کی گئیں تو لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک سمیت پنجاب کے تمام چڑیا گھروں میں سپلائی بند کردی جائیگی۔ ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں کیساتھ ساتھ انتظامیہ کے لئے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں دینا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ تحفظ جنگلی حیات سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل سے محروم ہے جس کی وجہ سے فنڈز رکے ہوئے ہیں، سیکرٹری زراعت کو تحفظ جنگلی حیات کے محکمے کا اضافی چارج ملنے کے بعد جون میں پیش کیاگیا بجٹ رواں ماہ چند روز پہلے منظور کیاگیا ہے لیکن اب فنڈز کی منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی کی سیٹ خالی ہے، ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری نہیں ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز نے اس صورتحال بارے سیکرٹری کو خط لکھا ہے اور اس میں ٹھیکیداروں کی طرف سے دئیے گئے نوٹسز بھی لف کئے گئے ہیں، سیکرٹری سے درخواست کی گئی ہے کہ فوری طور پر فنڈز ریلیز کرنے کی منظوری دی جائے اور ڈی جی وائلڈلائف کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv