اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے نامزد گورنر چودھری سرور نے ووٹ ڈالتے ہی سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا، چودھری سرور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدارتی امیدوار کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار عارف علوی الیکشن جیتیں گے،ان کا کہناتھا کہ اپنی تقریب حلف برداری کوصدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی وجہ سے ملتوی کیا۔چودھری سرور نے کہا کہ عارف علوی پی ٹی آئی کے نہیں،20 کروڑعوام کے صدرہوں گے،میں نے سینٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے،کل بطورگورنرپنجاب حلف اٹھاو?ں گا۔چودھری سرور نے کہا کہ میں پاکستان کچھ دینے آیا ہوں،یہاں سے کچھ لینے نہیں آیا۔