تازہ تر ین

ٓٓاسقاط حمل کیلئے گولیوں کی آن لائن تلاش میں دوگنا اضافہ

لاہور( ویب ڈیسک) گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں عالمی سطح پر اسقاط حمل کے لیے گولیوں کی آن لائن تلاش میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ان اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن ممالک میں اسقاط حمل سے متعلق قوانین زیادہ سخت ہیں وہیں اسقاط حمل کی گولیاں زیادہ آن لائن تلاش کی جاتی ہیں۔ان گولیوں کی آن لائن خریدنے اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے طبی مشاورت کی سہولت کی وجہ سے خواتین بڑی تعداد میں اسقاط حمل پر عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہیں۔’اسقاطِ حمل میری زندگی کا سب سے بھیانک خواب تھا‘یہ ’ڈی آئی وائے ابورشن‘ کا جدید چہرہ ہے۔بی بی سی کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسوپروسٹول نامی گولی ان ممالک میں دس گنا زیادہ آن لائن سرچ کی جاتی ہے جہاں قوانین سخت ہیں اور صرف خواتین کی جان بچانے کے لیے ہی اسقاط حمل کی اجازت ہے یا اس پر مکمل پابندی ہے، بہ نسبت ان ممالک کے جہاں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
اسقاط حمل کے دو طریقے ہیں، آپریشن کے ذریعے یا ادویات کے ذریعے۔اسقاطِ حمل ادویات کے ذریعے اسقاط حمل عام طور پر مسوپروسٹول اور مائفپروسٹون نامی دو گولیوں کے امتزاج سے کیا جاتا ہے۔ مسوپروسٹول نامی گولی سیٹوٹیک برینڈ کے نام سے بھی دستیاب ہوتی ہیں۔تاہم برطانیہ جیسے ممالک میں ان گولیوں کو صرف ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ خواتین ان ادویات کے بارے میں ان ممالک میں آن لائن سرچ کرتی ہیں یا انھیں خریدتی ہیں جہاں اسقاط حمل پر پابندی ہوتی ہے اور وہ اس طرح سے قوانین کی خلاف ورزی کر کے خود کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق گھانا اور نائجیریا وہ دو ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ مسوپروسٹول کو آن لائن تلاش کیا جاتا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv