تازہ تر ین

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کا بہترین طریقہ

کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر آنکھوں کے گرد یہ سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں؟تو اس کی بنیادی وجوہ میں نیند کی کمی، تھکاوٹ اور غیر متوازن غذا کا استعمال شامل ہے، جب کہ ذہنی تناو، ہارمونز میں عدم توازن، کم مقدار میں پانی پینے اور سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے کے سبب بھی یہ حلقےبن جاتے ہیں۔اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں،توذیل میں درج ٹوٹکوں میںسے کسی ایک پر باقاعدگی سے عمل کریں،تاکہ بہتر اور دیرپا نتائج حاصل ہوسکیں۔ ایک اسٹیل کا چمچ فریج میں کم از کم تین سے چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔بعدازاں باہر نکال کر دو چارمنٹ کے لیے باری باری اپنی آنکھوں پر رکھیں۔یہ عمل روزانہ تین بار دہرائیں، چند ہی دنوں میں واضح فرق محسوس ہوگا۔٭ ہر روز تین سے پانچ بار ٹھنڈے پانی سے چہرہ اور آنکھیں دھونا بھی فائدہ مند ہے۔ روز انہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ یہ عادت نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے مفید ہے، بلکہ جِلد کے نکھار کےلیےبھی بہترین فارمولا ہے۔ساتھ ہی ج±ھریاں دور کرنے کے لیےبہترین ٹانک بھی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv