اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 2 روز باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے ایوان کی دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنا چیئرمین لانے کےلیے مشاورتی عمل تیز کردیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پیر (12 فروری) کو ہونا ہے مگر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ کوئی حریف جماعت بھی نمبر گیم پورا ہونے کا یقینی دعویٰ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔سینیٹ کے ک±ل ارکان 104 ہیں اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بننے کے لیے 53 ووٹ چاہئیں۔