اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کئی ہفتوں سے بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے انہوں نے وزیراعظم کو چھٹی کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔اسحاق ڈار کے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان تاحال کسی کو نہیں سونپا گیا اور اس حوالے سے امور وزیراعظم چلارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے جن کی تقرری کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ رانا افضل کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا افضل منگل 26 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔