اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی جب کہ یہ فیصلہ عدالت کے بینچ نے متفقہ طور پر دیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق حدیبیہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جلد ہی دائر کی جائے گی۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب حکام فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل تیار کررہے ہیں، اس کے لیے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی اور اس پر نیب کے قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا نظر ثانی اپیل پر جلد ہی کام مکمل کرکے اسے چند روز میں دائر کردیا جائے گا۔