تازہ تر ین

ایک طرف زرداری دوسری طرف عمران ،طاہر القادری نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں وکلاءکنونشن سے طاہر القادری نے اپنے مخصوص پ±رجوش انداز میں خطاب کیا، کہتے ہیں احتجاج بار بار نہیں ہو سکتے، اب جو احتجاج کریں گے وہ آخری ہو گا۔انہوں نے نجفی کمیشن رپورٹ کو قدرت کا انتقام قرار دیدیا، کہتے ہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ساتھ دیا جانے کا یقین ہے۔ طاہر القادری نے دعویٰ کیا کہ وہ جب چاہیں پی پی اور پی ٹی آئی کو ایک ساتھ بٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی دعویٰ کریں: شہباز اور رانا ثناءمستعفی ہوں، وزیر اعلیٰ کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے: زرداری طاہر القادری نے پنجاب کے حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر طنز کا نشانہ بھی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ والے کہتے ہیں کہ انہیں گریٹر پلان نظر آ رہا ہے حالانکہ ان کی ساری عمر گریٹر پلان بناتے ہوئے گزری ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہباز شریف اور رانا ثنائ اللہ کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں کنٹینر پر ایک طرف آصف زرداری اور دوسری طرف عمران
خان کو کر دکھاﺅں گا



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv