لاہور (کامرس رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، کرنسی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی، روپے کی قدر میں متوقع کمی کی قیاس آرائیوں نے ڈالر کی قیمت کو پر لگا دیئے۔ لاہور شہر سمیت ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے روپے کی قدر میں متوقع کمی کے اعلان نے کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی۔ انٹر بینک میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 107 روپے فی ڈالر سے ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت میں 4 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 110روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔ تاہم ڈالر کے ریٹس متعین نہ ہونے کے باعث مختلف نجی بنک ڈالر بیچنے سے کتراتے رہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہوکر 111 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں پر لاہور چیمبر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ باقاعدہ وزیر خزانہ نہ ہونے سے قیاس آرائیوں کا فائدہ مافیا اٹھا ر ہی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل، قرضہ جات میں اضافہ ہوگا۔ ڈالر کی انچی اڑان جاری ہے، تین روز کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے چار روپے کا اضافہ ہوگیا ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 400 ارب روپے زائد بڑھ چکا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کیونکہ پاکستان میں زیادہ تر اشیا جس میں پٹرول، خوردنی تیل، دالیں اور دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں، ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان امڈ آئے گا۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ڈالر قیمت کا تعین مارکیٹ خود طے کرے گی البتہ سٹے بازی یا کسی دباﺅ کی صورت میں مرکزی بینک مداخلت کرسکتا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، کرنسی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی، روپے کی قدر میں متوقع کمی کی قیاس آرائیوں نے ڈالر کی قیمت کو پر لگا دیئے۔ لاہور شہر سمیت ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔