تازہ تر ین
qmobiles

9کروڑ کے غیر قانونی کیو موبائل، برآمدگی کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے کس کا سیاسی دباﺅ،اہم انکشاف

ملتان(کامرس رپورٹر) ملتان اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے چھاپے کے دوران 9کروڑ سے زائد مالیت کے کیوموبائل کی برآمدگی کے بعد مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ معلوم ہواہے کہ ایم ڈی کیو موبائل محمد نوید اس سے پہلے بھی مال پلازہ کینٹ کے سامنے قائم کیو موبائل کے ڈسپلے سنٹر کی آڑ میں کئی مرتبہ پکڑی جانے والی کیوموبائل کی بڑی کھیپ سے بھی زیادہ کیو موبائل فروخت کر چکے ہیں۔ اس ضمن میں ایم ڈی محمد نوید نے ملتان کے علاوہ ڈی جی خان اور کوٹ ادو میں بھی کیو موبائل کے ڈسپلے سنٹرز قائم کررکھے ہیں جہاں سے جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کے علاوہ یہ نان کسٹم پیڈ کیوموبائل سندھ کی مارکیٹ میں بھی فروخت کئے جاتے ہیں جبکہ مذکورہ ڈسپلے سنٹرز پر سیلز کی ڈاکومنٹیشن کا ریکاڈ کی موجودگی نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ کیوموبائل کمپنی ناصرف نان کسٹم پیڈ بلکہ انکم ٹیکس وسیلز ٹیکس کی آڑ میں محکمہ کو کروڑوں کا چونا لگا رہی ہے۔ یہ بھی معلوم ہو اہے کہ محکمے پر سیاسی دباﺅ ڈلوایا جارہاہے اور اس میں ایک بڑی سیاسی جماعت کی معروف سیاسی شخصیات شامل ہیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ کیو موبائل کے مالکان بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملتان کسٹم اینٹی سمگلنگ کی خصوصی ٹیم کے چھاپے سے قبل مال پلازہ کینٹ کے سامنے کنٹونمنٹ بورڈ کی ملکیتی دکانوں میں بنایا گیا ڈسپلے سنٹر جہاں سیلز منیجر کے طورپر وقاص اسماعیل اور سیلز کا ہی دیگر عملہ جس میں شہباز خان اور زبیر بھائی شامل تھے، نے 19 نومبر 2017ءکو شام 4بجے یہ کہہ کر ڈسپلے سنٹربند کروا دیا تھا کہ مالک کے والد کی فوتگی ہوگئی ہے تاکہ مک مکا کرنے کے بعد ڈسپلے سنٹر دوبارہ کھول لیا جائے لیکن اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے چھاپے کے بعد ڈسپلے سنٹر متواتر بند ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مال پلازہ کے عقب میں کیو موبائل کی ایک بڑی کھیپ رکھنے کےلئے لی گئی رہائش گاہ جو مئی کے مہینے 2017ءکو حاصل کی گئی تھی کاکرایہ نامہ محمد نوید کے نام سے بھی موجود ہے۔ محکمہ کسٹم کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے چھاپے کے دوران 9کروڑ مالیت کے کیوموبائل کی برآمدگی کے بعد بھی کیو موبائل کمپنی کے کسی ایک فرد کے خلاف بھی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہوسکا جبکہ مال پلازہ کے عقب میں واقع رہائش گاہ جہاں سے برآمدگی کی گئی ہے کہ کرایہ نامہ پر کیو موبائل کمپنی کے ایم ڈی محمد نوید کانام درج ہے۔ اسسٹنٹ کلکٹر اینٹی سمگلنگ ڈاکٹر محمد زوہیب سندیلہ سے جب اس حوالے سے روزنامہ خبریں نے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ کیوموبائل کے سیریل نمبر آئی ایم ای بارے تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مزید انکوائری جاری ہے، انکا مزید کہناتھا کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اس کےلئے کوٹیشن جاری ہے، جلد ہی ملزمان کو حراست میں لے لیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv