تازہ تر ین

نام ای سی ایل میں شامل ۔۔۔؟ لیگی حلقوں میں کھلبلی

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ماموں رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمات زیرالتواءہیں اور اس سے پہلے نوازشریف نیب کے طلب کرنے پر بھی پیش نہیں ہوئے۔ درخواست گزار کے مطابق نوازشریف کے پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ نوازشریف مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے بیرون ملک چلے جائیں گے۔ درخواست گزار نے استدعا کہ نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ دریں اثناءہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نوازشریف‘ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64سیاستدانوں کو 7دسمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف‘ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا کہ نوازشریف‘ عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا رکھے ہیں‘ درخواست پر کئی سیاستدانوں نے جواب داخل کرا دیئے ہیں تاہم بیشتر نے نہیں کروائے۔
جواب طلب



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv