تازہ تر ین
khabrain heaplines.jpg

خبریں ہیلپ لائن ایک اور مظلوم خاندا ن کی آواز بن گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صفدر آباد کے نواحی علاقہ مومن گاﺅن میں خالہ بھانجی سے شادی کرنے والے دو حقیقی بھائیوں نے 10 لاکھ سے زائد مالیت کا جہیز اور بیرون ملک جانے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے بٹور کر شادی کے چند ہی مہینوں بعد نئی نویلی دلہنوں کو گھر سے نکال دیا ،ڈیڑھ سال سے جہیز کا سامان اور بیرون ملک جانے کیلئے دی گئی رقم کی واپسی کے تقاضے پر جان کے دشمن بن گئے ،عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کے باوجود کیس انتہائی سست روی کا شکار ہونے پر حصول انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتی مظلوم خواتین خبریں دفتر پہنچ گئیں ،فراڈ سے شادی کی گئی اور جہیز سمیت نقد رقم ہڑپ کرکے اب جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ دادرسی کرتے ہوئے انصاف دلوائیں ۔شیخوپورہ کے نواحی علاقہ صفدر آبادکے گاﺅن مومن میں رہائشی بشری بی بی اور اس کی بھانجی اتاشہ اسحق کی چند سال قبل مقامی رہائشی دو حقیقی بھائیوں امتیاز اور مجاہد سے شادی ہوئی جس پر دولہے والوں نے دونوں خالہ بھانجی سے شادی کے عوض 10 لاکھ روپے کا جہیز کا سامان حاصل کرلیا جس میں الیکٹرونکس اشیاءسمیت فرنیچر اور دیگر کراکری ،ملبوسات وغیرہ شامل تھیں شادی کے چند روز بعد ہی امتیاز کی جانب سے اپنی بیوی بشری بی بی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا گیا کہ وہ بیرون ملک جانا چاہتا ہے جس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے اور وہ اپنے میکے سے پیسے لے کر آئے اور اگر پیسے نہ لائی تو وہ دونوں خالہ بھانجی کو طلاق دے دیں گے تاہم میکے سے ادھار پیسے لے کر امتیاز کو دیئے جس نے پیسے لینے کے بعد بیرون ملک جا کر اس بشری بی بی سے رابطہ ختم کر دیا اور رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہ دیا ،بشری بی بی کا کہنا اس نے امتیاز کو طلاق کے خوف سے بلیک میل ہو کر لوگوں سے ادھار پیسے اٹھا کر دیئے اور اب نہ تو پیسے دیے گئے اور نہ ہی اس نے کوئی رابطہ کیا جس پر امتیاز کی بہن سمیرا بی بی ،فرزانہ بھائی رفاقت اور مجاہد نے ہم دونوں خالہ بھانجی کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا اور ہمارے جہیز پر بھی قبضہ کرلیا کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہمارا گھر آباد نہ ہوسکا جس پر جہیز کا سامان واپس مانگنے کیلئے گئے تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس پر مقامی عدالت سے جہیز واپسی کیلئے دعویٰ دائر کیا گیا جو کہ انتہا ئی سست روی کا شکار ہے جبکہ ہمیں کیس واپس لینے کیلئے بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں بشری بی بی کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرتے ہوئے کیس کی فیس ادا کر رہی ہے اور ہم بوڑھی والدہ کی کفالت کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںخاتون کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہمارے کیس پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہمیں انصاف دلوائیں ہمارے 10 لاکھ روپے کا جہیز اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم واپس دلواکر ان جعلسازوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv