تازہ تر ین
gas

60ہزار خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے کرنیوالے کون ،اہم انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے پنجاب بھر میں چلنے والے 90 فیصد موٹرسائیکل رکشوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کو ایسی موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کے بارے میں مراسلہ جاری جبکہ تمام سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی آر ٹی ایز کو پابند کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل رکشہ کم از کم 15 سے 20 روز کے لئے بند رکھا جائے گا۔ موٹرسائیکل سے باڈی علیحدہ کئے بغیر موٹرسائیکل رکشہ چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔ شہریوں سے بیان حلفی لیا جائے گا جبکہ دوبارہ پکڑے جانے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں کارروائی کا آغاز ہوتے ہی متعلقہ تھانے کے اہلکار پریشان ہوگئے۔ رکشے تھانوں میں بند کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں چلنے والے موٹرسائیکل رکشوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے جن کے باعث روزانہ حادثات میں اضافہ ہورہا ہے اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے بعد اب محکمہ ٹرانسپورٹ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے افسران کی جانب سے جو اعدادوشمار اکھٹے کئے گئے ہیں ان میں لاہور میںاس وقت 60 ہزار سے زائد موٹرسائیکل رکشے چل رہے ہیں جن میں سے صرف 6 ہزار موٹرسائیکل رکشے ایسے ہیں جو کہ رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے تیار کئے گئے ہیں جبکہ چار ہزار موٹرسائیکل رکشے غیرمعیاری اور غیرقانونی طور پر تیار کئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں ان کی تعداد دو لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے جبکہ وہاں پر بھی بمشکل پانچ فیصدسے دس فیصد تک موٹرسائیکل رکشے غیرقانونی چل رہے ہیں۔ اس صورتحال پر گزشتہ روز محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے فی الفور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں حکم جاری کیا گیا ہے جس موٹرسائیکل رکشے کو پکڑا جائے گا اسے متعلقہ تھانے میں کم ازکم 15 سے 20 روز کے لئے بند رکھا جائے گا۔ موٹرسائیکل رکشہ مالک اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے کارروائی کے دوران درجنوں موٹرسائیکل رکشوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کروایا گیا جس دوران متعلقہ تھانے والوں کی موٹرسائیکل رکشوں کو بند کرنے سے انکار کردیا جن کا کہنا تھا کہ ان کے تھانوں میں پہلے ہی جگہ کم ہے لہٰذا اتنے روز وہ رکشے بند نہیں رکھ سکتے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv