تازہ تر ین
c pec khabrianm.jpg

سی پیک بارے بھارت کا خفیہ اقدام ،”را“کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ہم ہر صورت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی حفاظت بھی کرینگے اور اس منصوبہ کو مکمل بھی کرینگے۔ سی پیک منصوبہ کسی ملک کے خلاف نہیں، بھارت نے سی پیک منصوبہ کے خلاف ”را“ کے ماتحت ایک سیل قائم کیا ہے۔ بھارت کی بنیادی پالیسی ہی یہ ہے کہ کس طرح پاکستان کو غیرمستحکم کیا جائے، کوئی ایک دن اور ایک گھنٹہ ایسا نہیں گزرتا جب بھارت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا نہیں کرتا یا پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ تشدد کیا ہے۔ اس مسئلہ سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر حالات کو خراب کیا ہے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت بھی بھارت کے لئے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ بھارتی فوج جان بوجھ کر سویلینز اور بچوں کو ایل او سی پر نشانہ بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے سرکاری ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے۔ ہمارے پاس اس کے باقاعدہ ثبوت موجود ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv