تازہ تر ین
atm cards pakistan

اے ٹی ایم کارڈز کے انتہائی اہم راز

لاہور (خصوصی رپورٹ) بینک کارڈز کا روزمرہ زندگی میں استعمال عام ہے لیکن بہت کم لوگ اے ٹی ایم کارڈز کے راز جانتے ہیں۔ اکثر بینک کارڈز 16 ہندستوں پر مشتمل ہوتے ہیں لیکن بعض کارڈز پر 19 عدد بھی ہوتے ہیں اس میں سب سے پہلا نمبر کارڈ کی شناخت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اگر کارڈ پر لکھا پہلا نمبر4ہے تو اس کا مطلب یہ ویزا کارڈ ہے اور اگر پانچ نمبر لکھا تو یہ ماسٹر کارڈ کی پہچان ہے۔ اگلے پانچ نمبرز متعلقہ بینک کو ظاہر کرتا ہے۔ جو کہ بینک کارڈ اجرا کرتا ہے۔ یہ نو نمبرز اور اصل بینک حاصل کردہ کارڈ کے مالک کی شناخت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بینک کارڈز کو اسی طرح محفوظ بنایا گیا ہے جس طرح کرنسی نوٹوں کے اصلی ہونے کی کچھ مخصوص علامات رکھی جاتی ہیں ویزا کارڈ پر الٹرا وائلٹ روشنی پر مبنی V دکھائی دیتا ہے جبکہ ماسٹر کارڈ پر Mاور امریکی کارڈ پر چیل بنی نظر آتی ہے۔ بینک کارڈ کے پچھلے حصے میں تین ہندسوں کا ایک سکیورٹی کوڈ درج ہے CVV کوڈ Visa کارڈ کیلئے جبکہ CVC کوڈ ماسٹر کارڈ کے لیے ہوتا ہے۔ ان دونوں کارڈز میں سی وی کا مطلب کارڈ ویریفیکیشن ۔ یہ کوڈ کارڈ کی تصدیق کیلئے استعمال ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv