تازہ تر ین
kalam nigar.jpg

امریکہ پاکستان کی بدولت افغانستان میں بیٹھا ہے،نظر انداز نہیں کر سکتا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب چیئرمین کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے (6) نام سامنے آئے ہیں ان میں بیشتر اشخاص کے نام ہی متنازع ہیں۔ شاہ محمود قریشی کہہ رہے ہیں کہ ہم سے پوچھا ہی نہیں گیا۔ معروف تجزیہ کار مکرم خان نے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نیب چیئرمین کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے 6 نام سامنے آئے ہیں۔ حکومت نے جن 3 اشخاص کے نام دیئے ہیں ان میں ایک نام آفتاب سلطان ہے وہ قمر الزمان کا متبادل ہے۔ رحمت جعفری وہ جج ہے جنہوں نے نواز شریف کو طیارہ اغوا کیس میں سزا سنائی تھی۔ اعجاز چودھری ایک اچھے جج ہیں۔ انہوں نے اہم فیصلے دیئے ہیں اپوزیشن نے جو نام دیئے جسٹس کھوکھر، جماعت اسلامی نے واحد نام اشتیاق احمد کا دیا۔ انہوں نے پچھلے عام انتخابات سیکرٹری الیکشن کمیشن کی حیثیت سے جو کچھ کیا اس پر بہت واویلا مچتا رہا ان پر بہت الزام ہیں شاہ محمود قریشی کہہ رہے ہیں ہم سے پوچھا نہیں گیا۔ نیب چیئرمین کیلئے حکومت اور پی پی پی کا مک مکا ہو چکا ہے دونوں ہی اس بات پر راضی ہیں کہ ایسا بندہ لے کر آیا جائے جو مستقبل میں دونوں کا خیال رکھے۔ حکومت انتخابی اصلاحات کے فارم کے حوالے سے قوم سے معافی مانگے۔ یہ معاملہ ہضم ہونے والا نہیں اگلے الیکشن میں یہ ان کے گلے پڑ جائے گا۔ ٹرمپ کی پالیسی اب واضح ہو چکی ہے ہمارے تعلقات سرد مہری کے آخیر پر ہیں امریکہ بضد ہے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی پاک فوج پر ڈال دی جائے ہماری فوج بارہا کہہ چکی ہم تو دہشت گردی کا شکار ہیں حقانی نیٹ ورک کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان اب امریکہ کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ۔ خواجہ آصف کادورہ امریکہ اہم ہے ختم نبوت کے فارم پر مخالفت کرتے ہوئے 45 مسلم لیگی ارکان علیحدہ ہو رہے ہیں ہمارے سنسر بورڈ کی نااہلی سے ایک فحش فلم کو پاس کیا گیا اور وہ سینماﺅں کی زینت بن گئی ہمارا معاشرہ ہر گز اسے قبول نہیں کرے گا حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ معروف تجزیہ کار وکالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے بیان دیا ہے کہ میں نے تمام اپوزیشن ارکان سے رابطے کیے اور نیب چیئرمین کیلئے نام مانگے لیکن جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔ گزشتہ دنوں میں عدالت کی جانب سے چیئرمین نیب کی خوب دھلائی ہوئی ہے شاید اس لیے 6 ناموں میں سے 5 نام ججوں کے ہیں۔تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے جج اپنے ”کولیگ“ سے راضی ہوں۔ آفتاب سلطان کی سروش بہن پر 38 کروڑ روپے کا فراڈ ہے اور وہ ملک سے فرار ہے۔ ہر مسلمان ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہے اس پر مفاہمت کوئی مسلمان نہیں کر سکتا۔ یہ عمل یا تو دانستہ ہوا یا ناداستہ ہوا غلط میاں نواز شریف نے اس کو شدید برا مانا اور انہوں نے کہا کہ اسے فوراً ٹھیک کیا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان انہیں چھوڑ کر نہیں جا رہے۔ اگر انہوں نے بل کی مخالفت کر کے علیحدگی کرنی ہوتی تو اسمبلی میں ووٹ نہ دیتے۔ یہ ارکان اگر ناراض ہیں تو الیکشن کے قریب فیصلہ کیا گیا۔ خواجہ کا امریکہ کا دورہ اہم ہے خطے میں امریکہ کا اثر ورسوخ ماضی جیسا نہیں رہا یہ ملک اپنے مفاد کو سامنے رکھتا ہے۔ معروف تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین کا معاملہ آل پارٹیز کانفرنس میں نہیں لے کر جانا چاہیے بلکہ اسے پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔ تجویز کندہ (6 ) ناموں میں سے 5نام ریٹائرڈ ججوں کے ہیں ایسا کیوں ہے کہ ماہر اور اچھے لوگ دوسرے شعبوں میں موجود نہیں ہیں الیکشن کمیشن اور احتساب کے ادارے کو بہت مضبوط ہونا چاہیے۔ انتخابی اصلاحات میں تبدیلی حکومت نے جان بوجھ کر کی۔ ہم نے پیشگوئی پہلے کر دی تھی کہ 24 گھنٹوں میں یہ ترمیم واپس لے لی جائے گی اور وہی ہوا۔ والٹن میں ایک صحافی کو بری طرح زخمی کر دیا گیا ابھی تک اس کا پرچہ درج نہیں ہوا۔ گڈ گورنس کہاں ہے؟ خواجہ آصف امریکہ پہنچ چکے ہیں ان کے اور وزیر داخلہ کے بیانات ایک دوسرے کے الٹ ہیں۔ امریکہ نے اپنے مقاصد کی خاطر ہمیں امداد دی طے کرنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کب تک چلا جا سکتا ہے۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ امریکہ اگر آج کا افغاستان میں بیٹھا ہے تو پاکستان کی بدولت۔ مستقبل میں بھی امریکہ پاکستان کو پشت نہیں ڈال سکتا۔ تجزیہ کار میاں حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا تقرر بہت اہم ہے اگر الیکشن کی بنیاد احتساب پر پڑے گی۔ حکومت اور اپوزیشن نے 3-3 نام دے دیئے ہیں حکومتی نام کچھ متنازع ہیں جبکہ اپوزیشن کے دیئے گئے نام کچھ بہتر ہیں لیکن اپوزیشن کے دیئے ہوئے نام کے پیچھے تمام سیاسی پارٹیاں نہیں ہیں بلکہ صرف پی پی پی نے نام دیئے ہیں۔ حکومت نے انتخابی اصلاحات میں ترمیم مقصداً کیا ورنہ ان کا وزیر قانون اس بات کی دفاع نہ کرتا اگر یہ فوراً واپس نہ لیتے تو جمعہ کو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جاتی ۔ حکومت نے امریکہ اور مغربی حکومتوں کو خوش کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔ امریکہ کو افغانستان میں ہماری ضرورت ہے وہ ہمیں سائیڈ لائن کر کے افغانستان میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔ امریکہ میں جس طرح ہمیں اپنے مو¿قف کو اٹھانا چاہیے تھا ہم نہیں اٹھا سکے اور بھارت لابنگ کر کے ہم سے بازی لے گیا۔ پاکستان کسی صورت بھی اپنی سلامتی پر سودا نہیں کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv